نوشہرہ،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کے اشتراک سے ورلڈ پولیو ڈے سے واک کا اہتمام

جمعہ 23 اکتوبر 2020 21:27

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2020ء) نوشہرہ ورلڈ پولیو ڈے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ اور محکمہ ہیلتھ کے اشتراک سے منایا گیا۔آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن (Mir Reza Ozgen) سمیت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نور ولی خان وزیر, اسسٹنٹ کمشنرز, ضلعی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر گل مان شاہ, ڈی ایس پی صیف علی خان, ڈی ایچ سی ایس او مہناز, ٹی او ار شہانہ, علماء کرام, یونیصیف سٹاف, پولیو ورکرز, میڈیا نمائندے اور دیگر پولیو سے جڑے متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

ورلڈ پولیو ڈے منانے کا مقصد پولیور ورکرز کی خدمات کو سراہنا ہے، پولیو ورکرز نے اپنی جانوں کو دائو پر لگا کر دن رات کام کیا جو ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔ مہمانوں نے تقریب میں پولیو جیسے خطرناک بیماری کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور دیگر مہمانوں نے پولیو ورکرز, ڈاکٹرز اور فیلڈ سٹاف میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیں۔

آخر میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ورلڈنپولیونڈے منانے کا مقصد پولیور ورکرز کی خدمات کو سراہنا ہے،نپولیونورکرز نے اپنی جانوں کو دائو پر لگا کر قوم کے مستقبل کے معماروں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں جو ہم سب کے لئے باعث افتخار ہے، جن ورکرز کو دوران ڈیوٹینشہیدنکیا گیا ہے ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی،نپولیونکے خاتمے کی جو جنگ ہم نے شروع کی ہے اسے ختم کرکے ہی دم لیں گے۔آخر میں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی قیادت میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں