نومنتخب امیرجماعت اسلامی ضلع نوشہرہ رافت اللہ خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا

پیر 26 اکتوبر 2020 22:49

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) نومنتخب امیرجماعت اسلامی ضلع نوشہرہ رافت اللہ خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا،دفتر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ میں حلف برداری کی تقریب،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مولانا ھدایت اللہ نے حلف لیا،تقریب میں پی ٹی کے درجنوں کارکنان نے اپنی پارٹی سے مستغفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کردیا،اس حوالے سے دفتر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی جسمیں ضلع بھر کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب مین ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مولانا ھدایت اللہ نے نومنتخب امیر سے انکے عہدے کا حلف لیا ،جبکہ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع نوشہرہ رافت اللہ خان ،مولانا سمیع الرحمان،ڈاکٹر سلمان فاروق،افتخار احمد خان نے خطاب کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خیبرپختونخوا مولانا ھدایت اللہ نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی اس ملک میں وہ واحد طاقت ہے جسمیں تمام فیصلے کارکنان کی مرضی سے ہوتے ہیں یہاں امیر کا بیٹا امیر نہیں ہوتابلکہ ارکان جسے منتخب کریں وہی اس جماعت میں عہدے پر فائز ہوتا ہے جماعت اسلامی ملک کی وہ مذہبی ،سیاسی جماعت ہے جہاں پر فرد واحد کی بجائے شورائیت سے ہوتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پورے ملک کے تمام اضلاع میں باقاعدہ انتخاب ہو ئے امرا ء اضلاع کے اعلانات کئے گئے اس طرح کی جمہوریت ملک میں اور کونسی پارٹی میں ہے،مولانا ھدایت اللہ نے کہا کہ اس وقت ھمارے حکمران سابق حکمرانوں کو بخش چکے ہے،مہنگائی و بیروزگاری کی وجہ غریب عوام کا جینا دوبھر ہوگیا غریب شہری کو ایک وقت کا کھانا بھی نہیں مل رہا اور حکمرانوں کے پاس گھبرائو نہیں کے علاوہ اور کوئی جملہ نہیں، انہوں نے کہا کہ فرانس میں ہمارے آقا ؐکی شان میں گستاخی ہوئی ہمارے حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کردے،۔

(جاری ہے)

دریں اثناء حلف برداری کی تقریب کے بعد فرانس میں گستاخی کے خلاف دفتر جماعت اسلامی سے ایک ریلی نکالی گئی جو دفتر جماعت اسلامی سے شروع ہوئی اور مال روڈ اے ون بیکری کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں