نوشہرہ سمیت صوبہ بھر میں حکومت کی جانب سے شروع کر کی گئی پناہ گاہیں فنڈز کی عد م دستیابی کی وجہ سے بند

منگل 27 اکتوبر 2020 19:01

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) نوشہرہ سمیت صوبہ بھر میں حکومت کی جانب سے شروع کردہ پناہ گاہیں فنڈز کی عد م دستیابی کی وجہ سے بند کر دیں گئیں غریباور مسافر حسب معمول مفت خوراک اور رات گزاری کیلئے پناہ گاہ گئے لیکن پناہ گاہ کے دروازے کو تالہ لگا کر بند کر دیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق نوشہرہ سمیت صوبہ خیبر پختونخواہ بھر میں حکومت پاکستان کی جانب سے غریبوں اور مسافروں کو مفت خوراک کی فراہمی اور دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے مسافروں کی رات گزاری کی سہولتیں موجود تھی جس سے مسافراور غریب نادار افراد مستفید ہو تے تھے لیکن گذشتہ ایک ماہ سے صوبہ بھر کی پناہ گاہوں کو فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تمام پناگاہوں کو تالے لگا کر بند کردیں گئیں ہیں اس سلسلے میں زرائع نے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے صوبہ خیبر پختونخواہ بھر میں ان ہی پناہ گاہوں سے یومیہ درجنوں غریب اور مسافر نادار افراد مستفید ہو رہے تھے لیکن اچانک پناہ گاہوں کی بندش سے غریب ، نادار ار مسافروں کی رات گزاری اور مفت کھانا کھانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں