نوشہرہ کینٹ ، اے ایس پی کینٹ ضیاء اللہ کہ کھلی کچہری، اہل علاقہ نے شکایات کے انبار لگادئیے

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:44

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) نوشہرہ کے علاقے یونین کونسل رشکئی میں اے ایس پی کینٹ ضیاء اللہ کہ کھلی کچہری اہل علاقہ نے شکایات کے انبار لگادئیے۔تحریک انصاف سابقہ منتخب نمائندوں نے کھل کر کہا کہ یہاں منشیات، آئس نشہ کا کاروبار کھلے عام جاری ہیں، انڈر پلے کا کام جاری سارے نوجوان اس لعنت میں مبتلا ہیں تجاوزات کی بھر مار ہیں پولیس کی کارکردگی بلکل زیرو ہیں ۔

منشیات فروشوں کی سرپرستی بھی پولیس ہی کر رہی ہیں۔پولیس کی کھولی کچری رشکی کے مقام پر اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اور وفاقی وزیردفاع کے فوکل پرسن رشکی حاجی نہار محمد نے کہا کہ پولیس کا کام اب زیرو سے سٹارٹ کرنا پڑے گا یہاں ہر ایس ایچ او ٹائم گزارتا ہیں کسی نے ان نوجوانوں کے بارے میں نہیں سوچا انہوں نے کہا اگر پولیس اپنا قبلہ درست کریں تو امن ممکن ہیں منشیات فروش غائب ہو جائینگے معزز شخصیت حاجی شفیق نے کہا کہ تجاوزات کیوجہ سے روزانہ جھگڑے روز کا معمول بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں ایک کانسٹیبل کی تقرری لازمی ہیں اس موقع پر سابقہ بلدیاتی نمائندے برس پڑے جس پر اے ایس پی کینٹ آگ بگولا ہو گئے اور میڈیا کے سینئیر صحافیوں پر برس پڑے اے ایس پی کینٹ نے کہا کہ کیمرے، مائیک بند کر دو مجھے کوریج کی ضرورت نہیں یاد رہیں صحافیوں کو پولیس نے کوریج کیلئے ہی بلایا تھا جس پر الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن نوشہرہ اے ایس پی نوشہرہ کینٹ سرکل ضیاء اللہ کی جانب سے رشکئی کے مقام پر کھلی کچری کے موقعع پر صحافیوں کو کیمرے اور مائیک بند کرنے اور عوام کی جانب سے سچ کا سامنانہ کرنے پرصحافیوں کی زبان بندی کا حکم کرنے پر شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن نوشہرہ اے ایس پی نوشہرہ کینٹ سرکل کی میڈیا کوریج کے مکمل طور پر بائکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن نوشہرہ کے صدر سید ندیم مشوانی نے پولیس کے آفیسر کی جانب سیمیڈیا کی زبان بندی کو افسوسناک قرار دیا۔میڈیا جو دعوت دی گئی تھی جس پر میڈیا کے نمائندوں نے رشکی کھلی کچری کی کوریج کی زبردستی کیمرے بند کرنا فرعونیت اور آمریت کی یاد تازہ کردی ہیالیکٹرانک اینڈ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن نوشہرہ صحافیوں کے حقوقِ اور صحافتی برادری کی عزت نفس کے لئے بھرپور کوششیں اور جدوجہد جاری رکھے گئی

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں