نومبر کو مولانا سمیع الحق کی یاد میں کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل

مولانا سمیع الحق شہید کی دینی ،قومی،جہادی اور سیاسی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں،مولانا سید یوسف شاہ

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 17:34

اکوڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا سید محمد یوسف شاہ نے کہاہے کہ نومبر کو مولانا سمیع الحق کی یاد میں کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل ہوگئے ،ملک بھر سے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے قائدین نے کانفرنس میں شرکت کی حامی بھر لی ہے ،یہ کانفرنس موجودہ حالات میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی۔

(جاری ہے)

مولانا سید یوسف شاہ نے کہاکہ مولانا سمیع الحق شہید کی دینی ،قومی،جہادی اور سیاسی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں،انہوں نے ہمیشہ پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ اور قیام امن اور فرقہ واریت کے خلاف کوشش کی ہے ،انہوں نے کہا کہ علماء طلبا اور عوام الناس کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ اس کانفرنس میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، اوردنیا کو یہ پیغام دیں کہ مولانا سمیع الحق شہید کا مشن اور نظریہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی امیر مولانا حامد الحق حقانی تمام طبقوں سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مولانا سمیع الحق شہید کی ناموس رسالت کے لئے قربانی دینے کی خاطر اس کانفرنس کو کامیاب بنائیں۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں