نوشہرہ، رہنماء پی ٹی آئی گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق، مقدمہ درج

منگل 8 جون 2021 23:14

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما اور سابق کونسلر کو گھات لگائے ہوئے نامعلوم ملزمان نے فائر کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر واقعات کے مطابق نوشہرہ میں پاکستان تحریک انصاف تحصیل پبی کے رہنما اور سابق کونسلر ملک شاہد گل ولد سیدا گل سکنہ شاہ کوٹ تحصیل پبی ضلع نوشہرہ کسی کام کی غرض سے جا رہا تھا کہ ڈاگ بیسود کے مقام پر گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے ان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب وجہ عناد تاحال معلوم نہ ہو سکی ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں