نوشہرہ ،ملزمان کی فائرنگ سے تحریک انصاف کے رہنما، سابق کونسلر شاہد گل خٹک قتل

منگل 8 جون 2021 23:51

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جون2021ء) نوشہرہ پبی چراٹ روڈ پر موٹرسائیکل سوار پرمسلح ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق کونسلر شاہد گل خٹک موقعہ پر جاںبحق ہوگئے۔پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قتل کی واردات سابق قتل مقاتلہ کی بنا کر پیش آئی ۔

(جاری ہے)

میاں راشدمموریل ہسپتال پبی میں پوسٹ مارٹم کے بعد بھتیجے ماجد خان خٹک کی مدعیت میں ایک خاتون سمیت تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ پبی میں درج کرلیاگیاہے۔

ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔مدعی مقدمہ ماجد خان خٹک کے مطابق مقتول چچا شاہد گل خٹک اے سی پبی کے ساتھ میٹنگ کرنے اپنے موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہموٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے چراٹ روڈ ڈاگ بسود قبرستان کے قریب اندھا دھند فائرنگ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتاردیا۔دریں اثناء شاھد گل خٹک کے قتل کے خلاف سینکڑوں مظاہرین نے احتجاج کیا ۔پولیس کی یقین دہانی پر مشتعل مظاہرین منتشر ہوگئے

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں