پاکستانی قوم نے عمران خان کا انتخاب نہیں کیا ہے : امیر حیدر ہوتی

چند نادیدہ قوتوں نے عمران خان جیسے نااہل ،نا لائق کو اس قوم پر سلیکشن کے ذریعے مسلط کردیا ، یہی وجہ ہے وہ ملک کو بہتر انداز سے چلانے کی بجائے چند تحقیقاتی اداروں کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرکے ملک کی ساکھ کو داو پر لگا بیٹھے ہی:سینئر نائب صدر عوامی نیشنل پارٹی

بدھ 9 جون 2021 23:26

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر وسابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے عمران خان کا انتخاب نہیں کیا ہے بلکہ چند نادیدہ قوتوں نے عمران خان جیسے نااہل ،نا لائق کو اس قوم پر سلیکشن کے ذریعے مسلط کردیا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ملک کو بہتر انداز سے چلانے کی بجائے چند تحقیقاتی اداروں کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرکے ملک کی ساکھ کو داو پر لگا بیٹھے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق امیدوار قومی اسمبلی اور نوشہرہ کے ممتاز سماجی شخصیت خان پر ویز خان کی بھتیجی اور نصرت اقبال کی صاحبزادی کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کیضلعی صدر جمال خٹک، جنرل سیکرٹری انجنئیر حامد علی، تحصیل صدر زاہد خان، عبدالصمد خان پراچہ اور اسد گل بھی موجود تھے ،امیر حیدر خان ہوتی نے مزید کہا کہ کنٹینرز پر کھڑے ہوکر جھوٹے وعدوں اور دعووں سے قوم کو گمراہ اور نوجوان نسل کو سبز باغ دکھا کر تبدیلی کے نام پر ور غلایا ں گیا تھا لیکن اب عمران خان کو اقتدار میں لانے والے خود بھی پریشان ہے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت پسند سیاسی جماعت ہے اور ملک میں جمہوریت کی بالادستی کی خاطر کسی کے ساتھ بھی اپنے سیاسی نظریات اصولوں کے ساتھ چلنے کو تیار ہے لیکن اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ عوامی نیشنل پارٹی کسی سیاسی و جمہوری اتحاد میں اپنے مرکزی و صوبائی صدور کے علاوہ کسی کو جواب دہ ہو عوامی نیشنل پارٹی صرف اور صرف اپنے مرکزی اور صدبائی صدور کے علاوہ اپنے کارکن کو جواب دہ ہے انہوں نے کہا کہ یہ کیسی تبدیلی ہے یہ کونسانیا پاکستان ہے نئے پاکستان میں تو غریب کا جینا محال ہوگیا ہے نوجوان بے روزگاری کی چکی میں پس کر بے مجال ہوگیا ہے اور حکمران کرپشن کی گنگا میں ہاتھ دھوکر بے مثال ہوگیا ہے ہمیں نیا نہیں وہی پرانا پاکستان چاہیے ترقی کے دور کا آغاز 2008 سے 2013تک کا تھا اور اسی دور میں عوام نے تبدیلی محصوص کی تھی عمران خان تو تبدیلی کے نام پر قوم سے بھونڈا مذاق کررہا ہے انہوں نے کہا کہ کنٹینرز ،شعوری ،عوامی اور پارلیمانی سیاست میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے عمران خان کنٹینر ،ناچ گانے تک خود کو محدود رکھے عوامی ،شعوری اور پارلیمانی سیاست سڑکوں پر جنسی آلودگی پھیلانے والوں کا کام نہیں ،جب سے سلیکشن کے زریعے عمران خان کو لایا گیا تو اس دن سے لیکر آج تک عوام کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے تو دوسری جانب تیل، بجلی اور گیس کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئی، بے روزگاری میں اضافہ ہوچکا ہے نوجوان نسل چوریاں اور ڈاکے ڈالنے لگے، اقربا پروری عروج پر پہنچ گئی ہے غربت میں کئی گناہ اضافہ ہوچکا ہے تاہم اس کے باوجود اب بھی حکومت کا دعوہ یہ ہے کہ ملک میں معاشی استحکام آچکا ہے جبکہ حکومت یہ بھی دعوی کرہی ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ ان سب دعووں کے باجود زمینی حقائق ان سب سے بلکل مختلف اور جدا ہے، معیشت اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اور حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوچکیں ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی بار اگر صاف و شفاف الیکشن ہوتے تو نہ اس صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت بننی تھی اور نہ مرکز میں ان کی حکومت بنتی، تحریک انصاف کے مستقبل کا سارا دارو مدار آنے والے الیکشن پر ہے اگر انتخابات صاف و شفاف ہوئے اور عوام اپنا ووٹ سہی استعمال کیا تو تحریک انصاف کا اس ملک سے نام و نشان تک ہی مٹ جائے گا اور اگر بدقسمتی سے پھر سے الیکشن کے بجائے سلیکشن ہوئی تو پھر تو ظاہر ہے کہ جس کی سلیکشن کی جائے گی اسی کو حکومت ملے گی، لیکن اگر ہم کامیاب ہوگئے صاف و شفاف الیکشن کے انعقاد میں تو ان اشاء اللہ پی ٹی آئی کی حکومت کا نام و نشان تک مٹ جائے گا

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں