نوشہرہ: پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی

کچہری پارکنگ میں خون خرابہ ہونے سے بچا لیا۔04 ملزمان گرفتار۔ اسلحہ برآمد

بدھ 9 جون 2021 23:26

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جون2021ء) نوشہرہ کینٹ پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔کچہری پارکنگ میں خون خرابہ ہونے سے بچا لیا۔04 ملزمان گرفتار۔ اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ نوشہرہ کینٹ کے ایس ایچ او علی اکبر خان کو اطلاع ملی کہ نوشہرہ کچہری میں دو فریقین آمنے سامنے بامسلح موجود ہیں اطلاع کو مصدقہ جان کر ایس ایچ او علی اکبر خان فوری طور پر موقع پر پہنچ کر پولیس نفری کے ہمراہ بغیر کسی خون خرابہ کے 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان فضل سبحان، سرفراز پسران بہادر شاہ اور واجد،سیف اللہ پسران سید فقیر ساکنان جلوزئی کے قبضے سے 04 عدد پستول برآمد کرلئے پولیس کے مطابق ملزمان کے مابین قتل مقاتلے کی دُشمنی چلی آرہی ہے۔

دونوں فریقین عدالت میں پیشی کیلئے آئے تھی

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں