نوشہرہ، پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں ،8 منشیات فروش گرفتار

بدھ 14 جولائی 2021 19:28

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم نے کارروائیاں کرتے ہوئے 8 منشیات فروش گرفتار کر کے 12.3کلوگرام چرس اور 490 گرام آئس برآمد کرلی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال کی براہ راست نگرانی میں نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم کی معاشرے سے منشیات کے خاتمے کیلئے بھر پور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہیں۔

الیاس خان ASI تھانہ پبی نے دوران ناکہ بندی ایک مشکوک شخص کی تلاشی لی۔تلاشی کے دوران ہاتھ میں پکڑے ہوئے دسترخوان سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد۔ملزم ذاکر ساکن لنڈی کوتل ضلع خیبر گرفتار۔سرتاج خان SHO رسالپور نے دو منشیات فروشوں سجاد اور ساجد عرف چھوٹے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 02 کلوگرام چرس،40 گرام آئس اور ایک پستول برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ہارون خان SHO نوشہرہ کلاں نے دو منشیات فروشوں بلال اور شہزاد ساکن نوشہرہ کلاں کو پابند سلاسل کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے 02 کلوگرام چرس اور 36 گرام آئس برآمد۔مراد خان SHO اکبرپورہ نے منشیات فروش واجد ساکن خوشمقام کو گاہک کے انتظار کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے 01 کلوگرام چرس اور 192 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔مزید کاروائیوں کے دوران 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 225 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کو جیل منتقل کر دیا گیا۔مزید کاروائیاں جاری ہیں۔

نوشہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments