نوشہرہ،عدالت نے ڈکیتی کے جرم میں ملوث ملزمان کو چار چار سال قید ،دس دس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

جمعرات 15 جولائی 2021 18:43

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) ڈسٹرکٹ ایند سیشن جج کی عدالت نے ڈکیتی کے جرم میں ملوث ملزمان کو چار چار سال قید دس دس ہزار روپے جرمانہ اور جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 30دن قید میں گزارنے ہوں گے تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ محترمہ شہناز حمید خٹک کی عدالت میں ڈکیتی میں ملوث ملزمان نعیم ولد اقبال ، بشیر ولد رشید ، محمد عادل ولد نثار محمد ساکنان ہاتھیان شیر گڑھ ضلع مردان جبکہ اسحاق عرف ساقی ولد غلام سرور سکنہ کنڈر ضلع نوشہرہ کے خلاف تھانہ رسالپور میں مثتغیث گلشاد ولد نبات سکنہ محلہ خرکی اکرام پور مردان نے رپورٹ درج کیا تھا اور رسالپور پولیس نے ملزمان سے ڈکیتی کی رقم ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے نقدی برآمد کئے تھے ، جس پر فاضل عدالت ملزمان کو ڈکیتی کی رقم مثتغیث کو واپس کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔

(جاری ہے)

ملزمان کو 382بی کا فائدہ دیتے ہوئے جیل میں گزارے آیام کاٹے جائیں گے ۔

نوشہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments