رسالپور پولیس نے نقب لگا کر دوکان سے قیمتی موبائلز چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 15 جولائی 2021 18:43

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جولائی2021ء) تھانہ رسالپور پولیس نے 05 دن قبل نقب لگا کر دوکان سے قیمتی موبائلز چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کا اعتراف جرم۔مالمسروقہ برآمد۔05دن قبل نیاز ولی ساکن قاضی کلے نے پولیس کو رپورٹ درج کی رشکئی پھاٹک کیساتھ اسکی موبائیل کی دوکان ہے۔شام کو وہ دوکان بند کرکے گھر چلا گیا۔

صبح آکر دیکھا تو نامعلوم چور نقب لگا کر 37 عدد موبائیلز،موبائیل بیٹریاں اور چارجر چوری کرکے لے گئے تھے۔

(جاری ہے)

وقاص رفیق ASP کینٹ نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے سرتاج خان SHO رسالپور کو ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے کرائم سین یونٹ کو بلوا کر موقع سے شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔شواہد اور پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان اشرف ولد غنی خان اور صمد ولد ظاہر ساکن رشکئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اگل دیا۔نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں