نوشہرہ، خود کو کسٹم اہلکار ظاہر کرکے ڈکیتی کرنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار

ملزمان نے 49 لاکھ کا سکرپ بمعہ ٹرک لوٹا تھا،ْملزمان کا اعترف جرم

جمعہ 16 جولائی 2021 23:48

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2021ء) نوشہرہ کلاں پولیس کی کامیاب کاروائی۔ خود کو کسٹم اہلکار ظاہر کرکے ڈکیتی کرنے والے گروہ کے دو ارکان گرفتار۔ملزمان نے 49 لاکھ کا سکرپ بمعہ ٹرک لوٹا تھا۔ملزمان کا اعترف جرم۔مالمسروقہ برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ کے مطابق خالد عثمان ساکن چارسدہ نے 13جولائی کو پولیس کو رپورٹ درج کی کہ وہ ٹرک میں 09 ٹن کمپریسر اور 02 ٹن تانبا لوڈ کرکے گجرانولہ جا رہا تھا۔

جب شوگئی روڈ خویشگی پہنچا تو نامعلوم موٹر کار ہمارے سامنے کھڑے ہوکر ہمیں روکا اور کہا کہ ہم کسٹم والے ہیں۔تھوڑی دیر بعد ہمیں اسلحہ کی نوک پر ڈرا کر ٹرک لیکر چارسدہ کی طرف چلے گئے۔پولیس نے مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔

(جاری ہے)

تفتیشی ٹیم نے اپنی پیشہ وارنہ طریقے سے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے چارسدہ روڈ پر موجود CCTV کیمروں کی فوٹیج حاصل کی۔

اسی طرح دوسرے شواہد کو اکھٹا کیا گیا۔دن رات کی انتھک محنت سے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان میر اسلم اور بہروز ساکنان شبقدر چارسدہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کے قبضے سے وارادت میں استعمال ہونے والا اسلحہ (کلاشنکوف اور پستول)جبکہ نشاندہی پر مالمسروقہ بمعہ ٹرک برآمد کر لیا گیا۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیکر چھاپے جاری ہیں

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں