قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات مکمل

نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ریکوری کے لیے چیف سیکریٹری سے اجازت مانگ لی، ڈی جی اینٹی کرپشن

اتوار 18 جولائی 2021 21:55

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2021ء) ڈی جی اینٹی کرپشن عثمان زمان نے کہا ہے کہ قاضی حسین میڈیکل کمپلیکس میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات مکمل ہوچکی ہے، ہم نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ریکوری کے لیے چیف سیکریٹری سے اجازت مانگ لی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان زمان نے کہا کہ قاضی حسین احمد کمپلیکس میں 7 انکوائریوں پر تفتیش جاری ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن نے کہا کہ 9 ٹیکنیشن، ایک سینئر کلرک، دیگر غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں، گریڈ 19 اور 20 کے افسران، بورڈ آف گورنرز، و دیگر افراد کے خلاف الزامات ثابت ہوچکے ہیں۔ہسپتال ڈائریکٹر نے کہا کہ برطرف ملازمین سے ریکوری کے لیے درخواست ڈی پی او کو بھیج دی، گریڈ ایک تا 20 کی بھرتی کے لیے محکمانہ تحقیقات شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں