نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار کا دو دکلا ء کے بہیمانہ قتل، سینئر قانون دان کے اغوا ء میں ناکامی پر فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج ،عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ

جی ٹی روڈ بلاک ،پولیس کے خلاف نعرہ بازی، ملزمان کو گرفتاری کا مطالبہ

بدھ 15 ستمبر 2021 23:42

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2021ء) نوشہرہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا دو دکلا ء کے بہیمانہ قتل اور ایک سینئر قانون دان کو گن پوائنٹ پر اغوا ء کرنے میں ناکامی پر فائرنگ کرنے کے خلاف شدید احتجاج عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ۔وکلا ،ْ نے ہاتھوں پر سیاة پٹیاں باندھ کر پلے کارڈ ٓٹھائے شدید احتجاج جی ٹی روڈ بلاک پولیس کے خلاف نعرہ بازی ملزمان کو گرفتاری کا مطالبہ۔

وکلا ،ْ پر ایک سازش کے تحت پے در پے قاتلانہ حملے ہورہے ہیں تین ہفتوں سے زاہد وقت گزر گیا کوئی ملزم اب تک گرفتار نہ ہوسکا۔ملزمان کی گرفتاری تک احتجاج جاری رکھے گئے۔شاھد ریاض برکی ایڈوکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا احتجاج سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے دو سینئر وکلا ،ْ کے بہمانہ قتل اور سینئر قانون دان سابق ڈی ار سی کے چیرمین عالم زیب خٹک ایڈوکیٹ پر قاتلانہ حملوں کے ملزمان کی عدم گرفتاری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتوں کا مکمل بائیکارٹ کردیا۔

(جاری ہے)

سیکڑوں مشتعل وکلا ،ْ کا ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں پلے کارڈ آٹھائیںشدید احتجاج کیا۔جی ٹی روڈ کچری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نوشہرہ کے صدر شاھد ریاض برکی ایڈوکیٹ نے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ناک امر ہے کہ ایک ماہ کے اندر تین سینئر وکلا ء پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں دونوں سینئر وکیل سمیت زوجہ بھی شہید ہوگئی۔جبکہ اس کے علاوہ سینئر قانون دان سابق ڈی ار سی کے چیرمین عالم زیب خٹک ایڈوکیٹ کو آغوا ء کرنے کی کوشش میں ناکامی پر ملزمان نے فائرنگ کی۔مگر نوشہرہ پولیس اب تک کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔پولیس ورئے پر وکلا ،ْ عدم اعتماد کا اظہا رکرتے ہیں

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں