نوشہرہ،14 اکتوبر مفتی محمود کانفرنس سے حکومتی ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دینگے،مولانا عطاء الحق درویش

بدھ 15 ستمبر 2021 23:42

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2021ء) 14 اکتوبر مفتی محمود کانفرنس سے حکومتی ایوانوں میں زلزلہ برپا کر دینگی. بلدیاتی انتخابات کیلئے تیار ہیں.پی ٹی آئی کا صفایا کرینگی. ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے مجلس عمومی کے بھرپور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

ضلعی امیر قاری محمد اسلم حقانی کے زیر صدارت اجلاس سے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امان اللہ حقانی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالجلیل جان اور ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے بھی خطاب کیا.

(جاری ہے)

جبکہ سابق ایم پی اے پرویز احمد خان، قاری محمد عمر علی، الحاج پرویز خان خٹک، قاری قائد احمد، قاری ریاض اللہ، ڈاکٹر فضل اکبرباچا، مولانا نعمان حقانی اور ناصر خان یوسفزئی بھی موجود تھی.

مقررین نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہی. بدترین مہنگائی کو معاشی ترقی اور امن و امان کی خراب صورتحال کو مثالی امن اور آئے دن عوامی احتجاج اور ہڑتالوں کو حکومت پر عوام کے بھرپور اعتماد سے گردانتے ہیں. امت مسلمہ کے عظیم قائد کی سربراہی میں پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بھرپور عوامی احتجاجی تحریک نے حکومتی ایوانوں میں دراڑیں ڈال دی ہیں.

خوفزدہ حکمران کرائے کے ترجمانوں کے زریعے روزانہ کی بنیاد پر میڈیا پر مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ 14 اکتوبر کو پشاور میں حضرت مفتی محمود رح کی یاد میں پشاور کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع حضرت مفتی محمود کانفرنس کے نام سے منعقد کررہا ہی. انشائاللہ کانفرنس کے انعقاد سے حکومتی ایوانوں میں زلزلہ برپا کر کر دینگے انہوں نے کہا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار اختیار کر رہی ہی. کارکن انتخابات کی تیاریاں تیز کردیں. اور ہر تحصیل، ویلج کونسل اور نیبرہوڈ کونسل سے مضبوط امیدواروں کا انتخاب کریں. انشائاللہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے حکمرانوں کو عبرت کا نشان بنائیں گی

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں