نوشہرہ میں کل 17ستمبر سے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگا

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:56

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) مشیر وزیراعلی خیبرپختونخوا برائے محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خلیق الرحمن نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر نوشہرہ میں کل 17ستمبر سے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔ ۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی زیر صدارت پولیو ریڈینس میٹنگ منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

تمام انتظامیی افسران، ھیلتھ ڈیپارٹمینٹ اور پولیس کے افسران کو ہدایت کی گئی کہ 17 ستمبر 2021 سے شروع ہونے والے پولیو کمپین پر بھرپور فوکس کریں تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے سے رہے نہ سکے۔

مہم میں مجموعی طور پر 252325 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیوں کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جس میں 1253 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس موقع پر عوام والناس سے التجاء کی جاتی ہے کہ وہ پانچ سال سے کم اپنے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور اپنے بچوں کو اس موزی مرض سے بچائیں

نوشہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments