نوشہرہ ڈینگی کے مریضوں میں خطرناک اضافہ

جمعرات 16 ستمبر 2021 23:56

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2021ء) نوشہرہ ڈینگی کے مریضوں میں خطرناک آضافہ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر محمد شعیب خان رشکی نے انکشاف کیاہے کہ نوشہرہ کی تحصیل جہانگرہ سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہانگیرہ میں اب تک ڈینگی کے ستر70سے زاہد کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔زرائع کے مطابق رسالپور ،پبی اور مانکی شریف میں بھی ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پشاور سے تبدیل ہونے والے نوشہرہ کے سابق ایس ایچ او سمیت پولیس کے سات اہلکار ڈینگی کا شکار ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کے مطابق نوشہرہ میں ڈینگی قابو میں ہے جہانگیرہ میں مریضوں میں آضافہ کی مکمل تحقیقات کرلی گئی ہے ڈینگی کا لاروا پیدا کرنے والے مراکز کو جلد ختم کردئے جائیں گئے۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ سمیت چھ ہسپتالوں میں ڈینگی آئسولیشن وارڈ قائم کردئے گئے ہیں ۔ٹی ایم ایز کے ساتھ مل کر پورے ضلع اور کینٹوئمنٹ بورڈز میں ڈینگی کش اسپرے کی جائیں گئی

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں