نوشہرہ، جلوزئی حکیم آباد کے سینکڑوں مکین مکانات کی مسماری اور اس پر PHA کی افسر شاہی کیلئے محلات کی تعمیر اتی منصوبے کے خلاف سراپا احتجاج

چراٹ پبی روڈہر قسم کے ٹریفک کے لیے مکمل بلاک کردی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:18

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) نوشہرہ جلوزئی حکیم آباد کے سینکڑوں مکین اپنے مکانات کی مسماری اور اس پر PHA کی افسر شاہی کیلئے محلات کی تعمیر اتی منصوبے کے خلاف سراپا احتجاج، مکین چراٹ پبی روڈہر قسم کی ٹرائفک کے لیے مکمل بلاک شدید نعرہ بازی, ہم کسی صورت اپنے مکانات مسمار کرنے نہیں دیں گی,غریبوں کے مکانات مسمار کرکے افسر شاہی کیلئے محلات تعمیر کئے جا رہے ہیں جو کہ وزیر اعظم عمران خان کے انتخابی منشور 50لاکھ گھروں کے منافی ہے ہمیں اپنے گھروں سے بے دخل کیا جارہا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر دفاع پرویز خان خٹک، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخخواہ محمود خان اور ضلع نوشہرہ کی انتظامیہ نوٹس لیکر ہمیں اپنے گھروں سے بے دخل ہونے سے بچائیں ۔

پولیس نے مزاکرات کی ناکامی کے بعد احتجاج کرنے والے درجنوں مشران اور سیکڑوں نامعلوم مظاہرین کے خلاف زیردفعہPPC 341-147-148-149سب انسپکٹر سرتاج تھانہ جلوزئی کی مدعیت میں درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان اور پارلیمانی لیڈر اختیار ولی نے جلوزئی پرامن مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس پر صوبائی اسمبلی میں قرار داد لانے کا فیصلہ کیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے (PHA)کی جانب سے جلوزئی ہاوسنگ اسکیم کے لیے جلوزئی حکیم آباد کی سیکڑوں ایکٹر ارضی زبردستی وگزار کرنے کے خلاف جمعہ کے روز سیکڑوں متاثرین نے پبی چراٹ اور چراٹ پبی روڈ ہر قسم کی ٹرائفک کے لیے مکمل طور پر بلاک کردیا۔مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز آٹھائیں حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے رہے ۔پولیس کی باری نفری موقعہ پر پہنچ گئی۔

جلوزئی حکیم آباد کے سینکڑوں مکین کا کہنا ہے کہ حکومت کا ظلم و زیادتی جاری رہی تو بصورت دیگر ہم راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے اس سلسلے میں نوشہرہ کے علاقہ جلوزئی کے موضع حکیم آباد کے عمائدین حاجی حکیم خان، آحتر منیر،مولوی محمد افضل، سید بادشاہ، توصیف احمد، عبدالمالک اور محمد اقبال کی قیادت میں سینکڑوں نوجوانوں، سکولز، کالجز کے طلبا ء نے پی ایچ اے حکام کے خلاف مہاجر بازار چوک میں احتجاجاً چراٹ روڈ بلاک کر دی مطایرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقررین کاکہنا تھاکہ ہمارا گاوں حکیم آباد جلوزئی 1978سے انتقال شدہ 90کنال رقبے پر آباد ہے جس کی کل آبادی تقریباً 2200افراد پر مشتمل ہے اور اس گاوں میں مساجد، سکولز قبرستان، حجرے موجود ہیں اور یہاں کے مکین خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں لیکن اے سی پبی پی ایچ اے حکام کی ایما پر نوشہرہ پولیس فورس کو استعمال کرکے ہمیں اپنے زاتی، ملکیتی مکانات سے بے دخل کرکے افسر شاہی کے لئے محلات تعمیر کر رہی ہی. انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے ہمارے گاوں پر قبضہ کرکے ہمیں دربدر کرنے اور ہمارے سروں سے چھت چھینے پر بضد ہیں لیکن ہمیں کسی صورت پی ایچ اے حکام کا غریب دشمن منصوبہ منظور نہیں کیونکہ اس منصوبے سے ہمارے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے کا خدشہ ہے جو ہمیں کسی صورت منظور نہیں اور اس منصوبے کے خلاف ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان، وزیر دفاع پرویز خان خٹک اعلیٰ عدلیہ اور دیگر حکام سے داد رسی کی اپیل کی۔

دراثنا پیی سرکل کے ڈی ایس پی روشن زیب خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات شروع کی جس پر مظاہرین کی ناکامی پر تھانہ جلوزئی میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں