رسالپور پولیس کی راتوں کو دیواری پھلانگ کر چوری کرنے والے ملزمان کیخلاف کامیاب کارروائی، دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:30

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) رسالپور پولیس کی راتوں کو دیواری پھلانگ کر چوری کرنے والے ملزمان کیخلاف کامیاب کاروائی۔ 02 ملزمان گرفتار۔مالمسروقہ برآمد۔دو دن قبل عباس ساکن شیرین کوٹھے نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ رات کو اپنے گھر میں سو رہے تھے کہ کچھ آوازیں سن کر بیدار ہوئے۔دیکھا تو 02 نامعلوم چور دیوار پھلانگ گھر سے باہر چلے گئے۔

(جاری ہے)

کمرے میں آکر دیکھا تو چور ایک عدد موبائیل اور 50 ہزار نقد چوری کرکے لے گئے تھے۔بلال حلیم SHO رسالپور نے مقدمہ دتج کرکے ملزمان کی تلاشی شروع کر دی۔موقع سے فنگر پرنٹ اور دوسرے شواہد اکھٹے کئے گئے۔جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزمان شہزاد ولد روف اور اسماعیل ولد عالم خان ساکنان شیرین کوٹھے کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں