نوشہرہ رسالپور پولیس کی کامیاب کاروائی، بچہ 48 گھنٹے کے اندر بازیاب

منگل 21 ستمبر 2021 00:01

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) نوشہرہ رسالپور پولیس کی کامیاب کاروائی۔11 ماہ کا بچہ 48 گھنٹے کے اندر بازیاب۔ملزمہ گرفتار۔بچہ والدین کے حوالے۔ملزمہ شہناز کے مطابق سب تدفین کے بندوبست میں لگے تھے بچہ سو رہا تھا۔موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بچے کو اُٹھا کر لے گئی۔عدالت نے ملزمہ کے اقبالی بیان کے بعد ملزمہ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمارنڈ پر جیل بھجاو دیا۔

تھانہ رسالپور میں باقاعدہ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق ستمبر 18،2021کو ساجد ساکن رشکئی نے پولیس کو رپورٹ درج کی کہ میری والدہ فوت ہو چکی تھی۔اسکی تدفین کرکے واپس آئے تو میرا 11 ماہ کا بیٹا طلحہ غائب تھا۔آس پاس پڑوسیوں کے ہاں بھی دیکھا لیکن کہی نہیں ملا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر محمد اقبال نے 11 سالہ بچے کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے SP انوسٹی گیشن خان خیل خان کی سربراہی میں ASP کینٹ وقاص رفیق، بلال حلیم SHO رسالپور اور شاہ جہان خان SI پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور بچے کی صیح سلامت برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا.تفتیشی ٹیم نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے بچے کی گمشدگی اور دیکھنے کی صورت میں پولیس سے رابطہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر تشہیر کی۔

فوتگی میں آئے ہوئے افراد کی چھان بین کی گئی۔مختصر وقت میں تفتیشی ٹیم نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمہ شہناز زوجہ اختر زیب ساکن نوشہرہ کلاں کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمہ کے مطابق سب تدفین کے بندوبست میں لگے تھے بچہ سو رہا تھا۔موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے بچے کو اُٹھا کر لے گئی۔بچے کے والدین اور اہل علاقہ نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈھیر ساری دُعائیں دی

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں