نوشہر، پولیس کی کارروائی ،لین دین کے تنازعہ پر شہری کو اسلحے کی نوک پر لے جانے ،حبس بے جا میں رکھنے والا ملزم گرفتار

جمعرات 23 ستمبر 2021 17:50

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) تھانہ اکوڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لین دین کے تنازعہ پر شہری کو اسلحے کی نوک پر لے جانے اور حبس بے جا میں رکھنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔سید وقار علی شاہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اسکے 24 سالہ بیٹے وقاص کو نامعلوم افراد اکوڑہ پھاٹک سے اسلحے کی نوک پر اغواء کرکے لے گئے۔

ارشد احمد DSP اکوڑہ نے فوری طور پر ضلع بھر میں ناکہ بندیوں کو الرٹ کر دیا۔مشکوک افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی جانے لگی۔

(جاری ہے)

غافراللہ خان SHO اکوڑہ کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دیکر مختلف مقامات پر چھاپے لگائے گئے۔چند گھنٹوں کی محنت سے وقاص کو بازیاب کرا لیا گیا۔جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری تھی۔آج صبح کامیاب کاروائی کے دوران ملزم عامر خان ولد رفیق اللہ ساکن زڑہ میانہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ سید وقار علی شاہ کیساتھ اُسکا لین دین کا معاملہ چلا آرہا تھا وہ گاڑی کے کاغذات نہیں دے رہا تھا اسلئے یہ انتہائی قدم اُٹھایا۔ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

نوشہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments