نوشہرہ،پولیس کی کامیاب کارروائی ،پڑوسی کو قتل کرنیوالے 3 ملزمان چند گھنٹوں کے اندر گرفتارکرلئے

اتوار 10 اکتوبر 2021 18:30

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2021ء) تھانہ اکوڑہ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پڑوسی کو قتل کرنے والے 3 ملزمان کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتارکرلیا۔عبدالستار ولد یعقوب ساکن اکوڑہ نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہاکہ ہم اپنے گھر میں محو خواب تھے کہ اہٹ کی اواز سے بیدار ہوئے۔ دیکھا تو گھر کے صحن میں کوئی موجود تھا۔

آواز لگانے میرے آوازاور شور مچانے وہ بھاگ گیا۔

(جاری ہے)

تعاقب کرنے پر باہر ملزم کیساتھ دو اور افراد موجود تھے۔پکڑے جانے کے خوف سے ملزمان نے ہم پر گزارات کئے۔ جن سے میرا بھائی بخت اللہ جانبحق ہوا۔ارشد احمد نے اس واقع کانوٹس لیتے ہوئے SHO تھانہ اکوڑہ غافراللہ خان کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروے کار لاتے ہوئے چند گھنٹوں کے اندر ملزمان تک رسائی حاصل کی۔تینوں ملزمان طیب،علی اور ارشد کو گرفتار کرلیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں