نوشہرہ ،سنگدل شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

پیر 11 اکتوبر 2021 19:30

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2021ء) نوشہرہ کے علاقہ جڑوبہ میں سنگدل شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس نے مقتولہ کی بہن کی رپورٹ پر ایف آئی آر درج کردی،مسماة زرناز بی بی دختر شاہی خان سکنہ جڑوبہ نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران میں نے اپنی بہن یاسمین بی بی کے گھر سیفائرنگ کی آواز سنی جب میں باھر نکلی تو دیکھا کہ جہانزیب ولد خاندان سکنہ جڑوبہ گھر سے نکل رھا تھا اور مسلح تھا جب میں بہن کے گھر داخل ہوئی تو دیکھا کہ میری بہن یاسمین خون میں لت پت پڑی تھی، مقتولہ کے ساتھ اسکے شوہر جہانزیب اکثر تلخ کلامی کرتا رہتا میں اپنی بہن کی قتل کی دعویداری جہانزیب پر کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ جلوزئی نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں