نوشہرہ،جلوزئی پولیس کی کامیاب کارروائی مویشی چور گروہ گرفتار کرلیا

جمعرات 14 اکتوبر 2021 19:58

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) جلوزئی پولیس کی کامیاب کارروائی مویشی چور گروہ گرفتار کرلیا۔چوری کی گئی مویشیوں کی فروختگی نقدی اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کرلی گئی۔تفصیلات کے مطابق09-10-2021 کو محمد حسین نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا میرے اور پڑوسی کے 03 گائے گھر کے قریب چر رہے تھے۔

جس کو نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ظفر خان SHO جلوزئی نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کیلئے کوششیں شروع کردی۔علاقے میں مخبروں اور اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو اپناتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ملزمان مشتاق ولد عبدالملک اور حضرت شیر ولد گلاب ساکنان مندنی چارسدہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان نے مویشی چوری کرکے فروخت کر دئیے ہیں۔ملزمان کی نشاندہی پر فروختگی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں