نوشہرہ کلاں میں چورگھر کے تالے توڑکر 5تولے طلائی زیورات لے اڑے

بدھ 20 اکتوبر 2021 23:10

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) نوشہرہ کلاں میں چور گھر کے تالے توڑکر 5تولے طلائی زیورات لے اڑے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی واقعات کے مطابق محمد طفیل ولد قائم شاہ سکنہ مثل آباد نوشہرہ کلاں نے بتایا کہ ہم ایک رشتہ دار کے ہاں گئے تھے ہم گھر میں موجود نہیں تھے ہماری غیر موجودگی میں نامعلوم چوروں نے ہمارے گھر کے تالے توڑ کر ہمارے گھر سے 5تولے طلائی زیورات لیکر فرار ہوگئے نوشہرہ کلاں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی واضح رہے کہ تھانہ نوشہرہ کلاں کے حدود میں چوریوں کے پے درپے وارداتوں سے اہلیان علاقہ شدید پریشان نوشہرہ کلاں کے مکینوں نے خود کو غیر محفوظ تصور کر دیا مکینوں کا آئی جی پی خیبر پختونخواہ سے چوروں سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں