نوشہرہ،کینٹ بورڈنوشہرہ کی انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم تیز کردی

پیر 22 نومبر 2021 17:42

نوشہرہ۔22نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 21 نومبر2021ء):کینٹ بورڈنوشہرہ کی انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم تیز کردی دوکاندار فوری اور رضا کارانہ طور پر از خود ناجائز تجاوزات ختم کریں بصورت دیگر ایسے تمام دوکانداروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ، نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں میں ناجائز تجاوزات کی وجہ سے نہ صرف عوام کو بلکہ سینٹری سٹاف کو بھی صفائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، فٹ پاتھ عوام کے آمد و رفت کیلئے بنائے گئے ہیں لیکن بعض دوکانداروں اور ریڑھی بانوں فٹ پاتھ پر بھی ناجائز قبضہ جما لیا ہے ، بار بار وارنیگ دینے کے باوجود بھی تجاوزات کا خاتمہ نہ کیا گیا اس ایسے تمام عناصر کے خلاف بھر پور آپریشن کیاجارہا ہے ، تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹیو آفیسر کینٹ بورڈ نوشہرہ ذوفشاں منظور کی خصوصی ہدایت پر انسداد تجاوزات ٹیم کے انچارج عتیق الزمان نے اپنے دیگر سٹاف کے ہمراہ کیولری روڈ ، عزیز بھٹی روڈ ، مین بازار ، خوشحال کالونی روڈ اور لعل کرتی سمیت نوشہرہ کینٹ کے دیگر بازاروں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بھر پور آپریشن کیا جا رہا ہے فٹ پاتھوں پر پڑا ہوا ناجائز تجاوزات سمیت سڑکوں کے کنارے کھڑی ہاتھ ریڑھیوں کو بھی ہٹا دیا گیا ہے ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن دن کے علاوہ شام کے اوقات میں بھی جاری رہے گا کیونکہ خواتین ، بچوں ، بوڑھوں کو نوشہرہ کینٹ کے بازاروں میں اسی تجاوزات کی وجہ سے آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،

نوشہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments