نوشہرہ کلاں ،ڈکیتی کی واردات ،نامعلوم لیڈی ڈکیت اہل خانہ کو یر غمال بنا کر4تولے طلائی زیورات لیکر فرار

منگل 23 نومبر 2021 22:06

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2021ء) نوشہرہ کلاں میں ڈکیتی کی واردات نامعلوم لیڈی ڈکیت گروہ نے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک یر غمال بنا کر4تولے طلائی زیورات لیکر فرار پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی واقعات کے مطابق عثمان ولد عبدالقیوم سکنہ جوہر آباد نوشہرہ کلاں نے بتایا کہ ہم مرد حضرات اپنے گھر میں نہیں تھے اور ہمارے گھر کی خواتین گھر کے کام کاج میں مصروف تھیں کہ اس دوراننامعلوم خواتین گھر میں گھس گئیں اور ہمارے گھر کے خواتین پر پستول تان ان کے منہ پر رومال رکھ کر بے ہوش کر دیا اور گھر کی تلاشی شروع کرکے ہمارے گھر سی4تولہ طلائی زیورات لیکر فرار ہو گئیں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں