نوشہرہ ،مختلف ٹریفک حادثات ایک خاتون سمیت دو افراد جاںبحق اور چھ زخمی

بدھ 24 نومبر 2021 00:05

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 نومبر2021ء) نوشہرہ مختلف ٹریفک حادثات ایک خاتون سمیت دو افراد جاںبحق اور چھ زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطا بق رسالپور سول بازار میں شادی اور ولیمہ کے تقریب کے بعد واپس جانے والے فیملی پر تیزرفتار موٹرکار بے قابو ہوکر چڑگئی خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

زخمی خاتون کو تشویش ناک حالت میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاے ہوئے جابحق ہوگئی۔

نوشہرہ کلاں خیشگی روڈ پر تیز رفتار ڈمپرٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق۔ ریسکیو ٹیم نوشہرہ موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوشہرہ کلاں خیشگی روڈ پر تیز رفتار ڈمپرٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سو ار سمیع اللہ عمر 14سال موقع پر جاں بحق ہوا۔ ریسکیو ٹیم نوشہرہ نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں