نوشہرہ ،پبلک ٹرانسپورٹ میں جیب تراشی کرنیوالا 2رُکنی گروہ گرفتار

جمعرات 25 نومبر 2021 18:04

نوشہرہ ۔25نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 25 نومبر2021ء) :اکوڑہ خٹک پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ میں جیب تراشی کرنے والا سرگرم 02 رُکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کا اعتراف جرم مالمسروقہ بھی برآمد کرلیا ۔فواد خان نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ میاں جی ہوٹل سے خیرآباد جانے کیلئے رکشہ تیز رفتار میں سوار ہوا۔

اُترنے کے بعد جیب چیک کرنے پر پتہ چلا کہ ساتھ میں بیٹھے ہوئے سواری نے میرے جیب سے 48 ہزار روپے نکالے ہیں۔

(جاری ہے)

ارشد احمد DSP اکوڑہ نے غافراللہ خان SHO اکوڑہ کو پبلک ٹرانسپورٹ میں سرگرم اس گروہ کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔غافراللہ خان نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پبلک ٹرانسپورٹ میں سادہ ملبوسات میں اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی۔انتھک محنت سے ملزمان محمد شاکر ولد محمد اکبر اور سمیع اللہ ولد جنت گل ساکنان افغانستان حال روالپنڈی کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا۔ملزمان کی نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں