نوشہرہ: تھانہ پبی پولیس نے 09 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا

ہفتہ 27 نومبر 2021 22:12

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 نومبر2021ء) نوشہرہ:- تھانہ پبی پولیس نے 09 سالہ بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو 24 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔گزشتہ روز ڈاگبیسود کے رہائشی(م)نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ میرا 09 سالہ بیٹا (ح)گلی میں کھیل رہا تھا۔اورنگزیب کسی بہانے سے اُسے موٹرسائیکل پر اپنے ساتھ لے گیا۔

گورنمنٹ ڈگری کالج پبی کیساتھ کھیتوں میں لے جاکر اسکے ساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کی۔بچے کے چیخ و پکار پر وہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔وہاں پر موجود لوگ میرے بیٹے کو گھر پہنچا گئے۔

(جاری ہے)

روشن زیب خان DSP پبی نے شاد علی خان SHO پبی کو بچے کیساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔شاد علی خان نے مختلف ٹیمیں تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کیلئے متعدد مقامات پر چھاپے لگائے۔

24 گھنٹے کے اندر ملزم اورنگزیب ولد جہانزیب ساکن ڈاگبیسود کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔قریبی رشتہ دار کے علاوہ کسی انجان کیساتھ اُسے اکیلا کہیں نہ چھوڑے۔آپ کی تھوڑی سی بے احتیاطی آپ اور آپ کے بچے کیلئے بڑے مسائل پیدا کر سکتی ہے۔

نوشہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments