نوشہرہ ،پولیس نے 2 ماہ قبل دوران ناکہ بندی پولیس پر فائرنگ کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا

پیر 29 نومبر 2021 23:09

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء) تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے 2 ماہ قبل دوران ناکہ بندی پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔خان زیب خان ASI انچارج چوکی خویشگی کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ دوران ناکہ بندی پولیس پر فائرنگ کرنے والا ملزم خیشگی کے علاقے میں موجود ہے۔

(جاری ہے)

فوری طور نفری کو ہمراہ لیکر حکمت عملی سے کامیاب چھاپہ لگایا۔ملزم جوہر علی ولد نواس ساکن احمد آباد خیشگی بالا کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے ساتھیوں سمیت 30-09-2021کو دوران ناکہ بندی پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی۔تعاقب کرنے پر ملزمان اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ملزم کے دیگر ساتھی پہلے گرفتارہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں