پبی پولیس نے رقم کے تنازعہ پر جوا ن بیٹے کو قتل کر نیوالے ملزم کو گرفتار کر لیا

ہفتہ 4 دسمبر 2021 21:26

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2021ء) تھا ہ پبی پولیس نے رقم کے تنازعہ پر جوا ن بیٹے کو قتل کر نے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کا اعتراف جرم۔ 28-11-2021کو واجد ساکن ڈاگئی نے پولیس کو رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ میرے 25 سالہ بھتیجے فرحا ن کو اُس کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

DSP پبی روشن زیب خان شاد علی SHO پبی کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔

شاد علی خان نے مختلف مقامات پر ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے لگائے۔چند دنوں کی مسلسل محنت سے ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے ملزم امتیاز ولد عبدالغفار ساکن ڈاگئی جدید کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ رقم کے تنازعہ پر اپنے بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments

>