قومی وطن پارٹی نوشہرہ نے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل پبی نظامت میں آزاد امیدوار سید افتخار علی شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا

پیر 6 دسمبر 2021 17:11

نوشہرہ :(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) قومی وطن پارٹی نوشہرہ نے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل پبی نظامت میں آزاد امیدوار سید افتخار علی شاہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ، سید افتخار علی شاہ ایک مخلص اور نظریاتی سیاسی کارکن ہے اس لئے تحصیل پبی میںتحصیل نظامت میں حمایت کا اعلان کیا اور ان کی انتخابی مہم اپنی انتخابی مہم سمجھ کر کریں گے قومی وطن پارٹی کے کارکنوں اور مرکزی و صوبائی قیادت سمیت مقامی قیادت کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری حمایت کا اعلان کر دیا ، اس سلسلے میں قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئرمین ولی الرحمان خان نے تحصیل پبی کے لئے آذاد امیدوار سید افتخار علی شاہ کے ہمراہ نوشہرہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقعہ پر قومی وطن پارٹی کے ضلعی نائب چیئرمین صمد خان ، ضلعی جنرل سیکرٹری واجد علی خان ، پی کے 65کے چیئرمین اشتیاق خٹک ، اور وطن پال سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما اسد اقبال جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق قائممقام صدر شیخ انور بھی موجودتھے ، تحصیل پبی نظامت کے امیدوار سید افتخار علی شاہ نے مزید قومی وطن پارٹی نوشہرہ نے اپنے مرکزی قیادت آفتاب احمد خان شیرپاو اور صوبائی صدر سکندر حیات خان شیرپاو کے ہدایت و صلاح و مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ قومی وطن پارٹی تحصیل پبی کیلئے تحصیل ناظم کی نشست پر آزاد امیدوار سید افتخار علی شاہ کی حمایت کرتے ہوئے ان کو نہ صرف سپورٹ کرے گی بلکہ ان کی انتخابی مہم میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر انکی انتخابی مہم اپنی انتخابی مہم سمجھ کر چلائے گی اس موقعہ پر سید افتخار علی شاہ نے قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاو ، اور صوبائی صدر سکندر حیات خان شیرپاو سمیت قومی وطن پارٹی ضلع نوشہرہ کی مقامی قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بلدیاتی انتخابات کیلئے تشکیل کردہ پارلیمانی کمیٹی نے تحصیل پبی نظامت کیلئے ٹکٹ دیا تھا اور میں نے وہی ٹکٹ جمع بھی کیا لیکن انتہائی تعجب کی بات ہے کہ ایک سیاسی جماعت کے امیدوار سے سیٹ تو سیٹ ایڈ جسمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کرنا تو دورکنار صلاح و مشورہ بھی گورا نہ کیا اور دوسری سیاسی جماعت کے امیدوار سے سیٹ تو سیٹ ایڈجسمنٹ کر دی جو کہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ میرے خلاف سازش کے سوا کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کل بھی پیپلز پارٹی کا کارکن تھا ، آج بھی کارکن ہو اور مرتے دم تک کارکن رہوں گا اوربہت جلد پیپلز پارٹی کے اندر سازشی عناصر کو بے نقاب کرکے پارٹی سے کالی بھیڑوں کا خاتمہ کروں گا ۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں