نوشہرو فیروز میں کل ووٹرز کا قومی دن منایا جائے گا

پیر 6 دسمبر 2021 18:06

نوشہرو فیروز ۔6دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 06 دسمبر2021ء) :ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشہرو فیروز نے    ووٹرز کا قومی دن منانے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

  ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشہرو فیروز نیاز احمد نےکہا ہے کہ  7دسمبر کو ووٹرز کا قومی دن منایا جاۓ ئے گا جس میں ووٹر کو ووٹ کی اہمیت کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے  گی۔ اس سلسلے میں  09:30 بجے صبح گورنمنٹ بوائیز ہائی اسکول مورو سے پریس کلب مورو تک  ریلی نکالی جائے گی۔اس کے بعد گورنمنٹ مدرسہ ہائی اسکول نوشہرو فیروز میں ایک سیمینارصبح 11:30  منعقد کیا جائے گا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں