نوشہرہ،رسالپور کینٹونمنٹ بورڈ الیکشن کا آخری مرحلہ،حاجی اورنگزیب مہمند وائس چیئرمین منتخب

منگل 7 دسمبر 2021 23:46

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2021ء) رسالپور کینٹونمنٹ بورڈ الیکشن کا آخری مرحلہ۔حاجی اورنگزیب مہمند کینٹونمنٹ بورڈ رسالپور کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے۔تحریک انصاف کے منتخب ممبران دو حصوں میں تقسیم ۔وائس چیئرمین شپ کا ووٹ دو دو سے ٹائی ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے مشورے پر کمانڈر انجنئیر سینئر رسالپور اور پریزنٹ کینٹ بورڈ رسالپور نے ٹاس کروائی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر کینٹونمنٹ بورڈ رسالپور ساجد فہیم مشوانی نے حاجی اورنگزیب مہمند کے ٹاس پر وائس چیئرمین منتخب ہوئے پر احتجاجاً استعفی دے دیا۔کمانڈر انجنئیر سینئر رسالپور اور پریزیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور نے نومنتخب وائس چیئرمین حاجی اورنگزیب مہمند سے باقاعدہ حلف لیا۔رسالپور کی عوام کی خدمت جاری رکھوں گا رسالپور کی عوام کی محرومیوں کا خاتمہ میرا عزم ہے۔نومنتخب وائس چیرمین کینٹوئمنٹ بورڈ رسالپور حاجی اورنگزیب مہمند کا ریلی سے خطاب۔وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک کا حاجی اورنگزیب مہمند کینٹونمنٹ بورڈ رسالپور کے وائس چیئرمین منتخب ہونے پر مبارک باد

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں