تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی بڑی کارروائی،گذشتہ شب جاری رقص کے محفل پر چھاپہ،08 لیڈی ڈانسر سمیت 64 ملزمان گرفتار

بدھ 8 دسمبر 2021 18:02

نوشہرہ۔8دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 08 دسمبر2021ء) :تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کی بڑی کارروائی،گذشتہ شب جاری رقص کے محفل پر چھاپہ،08 لیڈی ڈانسر سمیت 64 ملزمان گرفتار ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عمران خان کو اطلاع تھی کہ جی ٹی روڈ پر نیو میاں جی ہوٹل اسماعیل خیل میں ہر ہفتے کو ڈانسنگ شو اور محفل موسیقی کی آڑ میں فحاشی عریانی ،آئس شراب کے نشے میں دھت نوجوان محفل سجاتے ہیں چنانچہ ایس ایچ او نوشہرہ کلاں ہارون خان کو ٹاسک سونپا کے وہ اس محفل کو الٹے اور ایس ایچ او ہارون خان فوری طور پر نفری کو ہمراہ لیکر حکمت عملی سے کامیاب چھاپہ لگایا ۔

موقع پر موجود 08 لیڈی ڈانسر سلمی دختر بخت بیدار سکنہ سوات ،مینہ دختر علی خان سکنہ اٹک ،نرگس دختر ہمایون،صائمہ دختر ننگیالے ،فلک دختر ممتاز خان ساکنان پشاور ،شہناز دختر اعجاز ،مریم دختر خالد زمان ساکنان مردان ،مسمات سارا دختر شیر بہادر سکنہ مردان سمیت 56 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے 04 عدد پستول اور موقع سے بڑے لاوڈ اسپیکر اور آلات موسیقی برآمد کرکے بطور ثبوت قبضہ  کیا گیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں