افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کی میزبانی میں اوآئی سی کا اجلاس انتہائی خوش آئند اقدام ہے ، مولانا حامد الحق حقانی

افغان عوام کی مدد کے لیے عالمی فنڈ کا قیام اور افغانستان کیلئے او آئی سی کے خصوصی نمائندہ کی تعیناتی ایک احسن اقدام ہے ‘نصف صدی سے مصائب کا شکار افغانوں کی مالی،اخلاقی اور ان کے ساتھ ہر قسم کی مدد اقوام عالم کا فریضہ ہے،چیئرمین دفاع پاکستان کونسل

منگل 21 دسمبر 2021 19:51

اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 دسمبر2021ء) جمعیت علمائے اسلام کے امیر ، دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین ونائب مہتمم جامعہ دارالعلوم حقانیہ مولانا حامد الحق حقانی نے کہاہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر پاکستان کی میزبانی میں اوآئی سی کا اجلاس انتہائی خوش آئند اقدام ہے ، افغان عوام کی مدد کے لیے عالمی فنڈ کا قیام اور افغانستان کے لئے او آئی سی کے خصوصی نمائندہ کی تعیناتی ایک احسن اقدام ہے۔

(جاری ہے)

نصف صدی سے مصائب کا شکار افغانوں کی مالی،اخلاقی اور ان کے ساتھ ہر قسم کی مدد اقوام عالم کا فریضہ ہے۔مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ او آئی سی کے رکن ممالک سمیت اقوام عالم کو افغانستان کی اسلامی حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے یہ افغان عوام کا ان پر حق بنتا ہے۔ یہ مسئلہ طالبان کا نہیں بلکہ یہ مسئلہ کروڑوں افغان عوام کا ہے، افغان عوام اس سخت سردی کے موسم میں بھوک اور قحط کا سامنا کر رہے ہیں۔مولانا حقانی نے کہاکہ وزرا خارجہ کی کانفرنس کے تاریخی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔او آئی سی وزرائے خا رجہ کے غیر معمولی اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب نے ملکر کردار ادا کیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں