طالبان حکومت اورافغانستان کی عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں کل جماعتی کانفرنس طلب

پیر 10 جنوری 2022 23:18

اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2022ء) جمعیت علمائے اسلا م کے سربراہ مولانا حامد الحق حقانی نے طالبان حکومت اورافغانستان کی عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے بارے میں ’’کل جماعتی کانفرنس ‘‘ 17جنوری 2022کو اسلام آباد میں طلب کرلی ، کانفرنس میں شرکت کے لئے دینی ،سیاسی قائدین کو دعوت نامے ارسال کردئیے گئے ،اکثر قائدین نے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

مولانا حامد الحق حقانی نے کہاکہ اس وقت تمام ممالک بالخصوص اسلامی ممالک کے سربراہان کا فرض بنتا ہے کہ وہ افغانستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں ساتھ دیں۔ اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ محمداعجاز الحق نے اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق حقانی اورمولانا سید محمد یوسف شاہ سے تفصیلی ملاقات کی اورمختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا اور یہ طے کیا کہ جمعیت علمائے اسلام کے زیراہتمام منعقدہ اے پی سی کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانا ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں