نوشہرہ دریاکابل پل سے چھلانگ لگا کر نوجوان نے خود کشی کرلی، تلاش جاری

ہفتہ 15 جنوری 2022 22:03

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) نوشہرہ دریاکابل پل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرنیوالے مردان کے رہائشی شخص کی تلاش جاری ہے وجہ خود کشی معلوم نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ دریاکابل پر واقعہ اے سی ایل پل سے مردان کے 50سالہ شخص جسکا نام ارسلا بتایا جا رہا ہے چھلانگ لگا کر خوکشی کی کوشش کی ہے موقعہ پر موجود عینی شاہدین کے مطابق خود کشی کرنے والا شخص موٹرسائیکل پر ایک کم سن لڑکے کے ہمراہ آکر پل سے چھلانگ لگا دی وجہ خودکشی معلوم نہ ہو سکی جبکہ لاش کی تلاش تاحال جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں