نوشہرہ ،پانچ 5 مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات میں 8 افراد زخمی

ہفتہ 15 جنوری 2022 23:56

پبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) ضلع نوشہرہ کے پانچ 5 مختلف مقامات پر روڈ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو ئے مہاجر بازار جلو زئی کے مقام پر موٹر سائیکل کی اوور سپیڈنگ کے باعث دو افراد زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

حادثے میں حسام عمر 34 اور آیان عمر 16 سال زخمی حکیم آباد خیبر گیٹ کے مقام پر روڈ ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل اور موٹر کار کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے میں شاہ سوار عمر 32 سال سا کن لیبر کالونی زخمی ہو ئے اضا خیل بالاسٹاپ کے مقام پر ٹریفک حادثے کے دوران علی شاہ عمر 27 سال سا کن پبی زخمی ہواحادثہ دو موٹر سائیکلوں کے تصادم ہونے کی وجہ سے پیش آیااکوڑہ خٹک بازار کے مقام پر ٹریفک حادثے کے دوران اسلم عمر 45 سال اور غنی عمر 39 سال سا کنان آدم زئی زخمی ہو ئے حادثہ دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کی وجہ سے پیش آیاسینا اسکول پبی کے مقام پر روڈ ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل اور رکشہ کے تصادم کے باعث جمداد عمر 34 سال اور رمیز عمر 43 سال زخمی ہو ئے حا دثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیموں نے مو قع پر پہنچ کرز خمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کئے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں