تحریک انصاف کسی کے ریموٹ کنٹرول سے نہیں چلتی، حکومت عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئی ہے، پرویز خٹک

تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،2023 کے انتخابات میں سندھ سمیت کلین سویپ کریں گے، وزیردفاع

اتوار 16 جنوری 2022 14:50

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کسی کے ریموٹ کنٹرول سے نہیں چلتی، حکومت عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی،2023 کے انتخابات میں سندھ سمیت کلین سویپ کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ منی بجٹ بھاری اکثریت سے منظور کرایا ہے، مہنگائی سیعوام کوجلد ریلیف ملنے والا ہے۔پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان کرپشن کیخلاف جدوجہد میں مصروف ہیں۔بلدیاتی انتخابات سے متعلق انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مخلص کارکنان کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

نوشہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments