نوشہرہ قاضی میدیکل کمپلیکس کے ملازمین کا احتجاج پانچویں روز میں داخل

تمام شعبہ جات بند ہونے سے خاتون نے ہسپتال کے مین گیٹ پر 1122کی ریسکیو کی گاڑی میںجڑواں بچوں کو جنم دیدیا

پیر 17 جنوری 2022 20:52

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) نوشہرہ قاضی میدیکل کمپلیکس کے ملازمین کا احتجاج پانچویں روز میں داخل، ہسپتال میں احتجاج سے ہسپتال کے تمام شعبہ جات بند ہونے سے خاتون نے ہسپتال کے مین گیٹ پر 1122کی ریسکیو کی گاڑی میںجڑواں بچوں کو جنم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ حکیم آباد کی رہائشی خاتون کو 1122ریسکیو نوشہرہ کی گاڑی میںڈیلوری کی غرض سے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ لے جایا گیا لیکن ہسپتال میں گذشتہ پانچ روز سے ملازمین احتجاج پر تھے اور قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ملازمین کی احتجاج کی وجہ سے ہسپتال میں شعبہ گائنی سمیت دیگر شعبہ جات بنداور ہسپتال میں عملے کی عدم موجودگی کے باعث خاتون کو واپس لے جایا جا رہا تھا کہ راستہ ہی میں خاتون کی حالت بگڑ گئی جس پر ریسکیو 1122نوشہرہ کی EMTاریبہ گل نے اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے مذکورہ خاتون کی ڈیلیوری کردی ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن اریبا گل کے پیشہ ورانہ تربیت اور تجربے کی بدولت خاتون نے دو صحت مند بچوں کو جنم دیا۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں