ڈی پی او ننوشہرہ کا شہری پر پولیس چوکی میں بدترین تشدد اور حسب بے جا کیس کا نوٹس

پولیس چوکی انچارج خیشگی معطل ، لائن حاضر کردیا

جمعرات 20 جنوری 2022 23:44

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2022ء) نوشہرہ خویشگی پایان شہری پر پولیس چوکی میں بدترین تشدد اور حسب بے جا کیس ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے احمد آباد خیشگی کے رہائشی نوجوان کے تشدد واقع میں پولیس چوکی انچارج خیشگی معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا ۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے بلال خان ASP کینٹ کی سربراہی میں انکوئری کے احکامات جاری کر دئے تھے۔

(جاری ہے)

دوران انکوائری چوکی انچارج جہانگیر کو قصور وار پاکر معطل کرکے لائن حاضر کر دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ نے ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کلاں کو طلب کرلیا۔تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔خویشگی احمد آباد کے رہائشی غریب دوکاندار نوجوان حامد اللہ نے عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ میں تحریری طور پر الزام لگایا کہ خویشگی چوکی انچارج جہانگیر خان نے دو 2 دن تک قانونی ضابطے کی کاروائی کئے بغیر حبس بے جا میں رکھ کر مار پیٹ اور بد ترین تشدد کرتے رہے بزرگ والد نے 60 ہزار روپے دے کر بیٹے کو چھڑوایا

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں