نوشہرہ،پولیس نے اکبرپورہ کی حدود میں موٹروے پر قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

جمعہ 21 جنوری 2022 19:09

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2022ء) تھانہ اکوڑہ پولیس نے اکبرپورہ کی حدود میں موٹروے پر قتل کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفتیش کیلئے تھانے منتقل۔

(جاری ہے)

حنیف خان SHO اکوڑہ نے قتل و اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری قسیم خان ولد عبدالکریم ساکن صوابی کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے 2020 میںاکبرپورہ کے حدود میں موٹر وے پر خالد محمود ساکن اٹک کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ملزم مقدمہ نمبر 147 مورخہ 02-05-2020 جرم 302-324-34-427 تھانہ اکبرپورہ میں مطلوب تھا۔ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں