نوشہرہ ، دس سالہ بچے کا گن پوائنٹ پر اغوا ء و زیادتی کرنے والا جنسی درند ہ گرفتار

جمعہ 21 جنوری 2022 22:24

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) نوشہرہ جلوزئی دس سالہ بچے کو گن پوائنٹ پر آغوا ،ْ کرکے جنسی درندگی کرنے والا جنسی درندے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔گرفتار افغان بردہ فروش کی نشان دہی پر دس سالہ معصوم مغوی ٰ بچہ گوہر علی بردہ فروش کی کمین گاہ سے باحفاظت بازیاب۔پولیس نے بچوں کو ریسکیو1122کی معاونیت سے میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقل کردیاگیا۔

بازیاب بچے کے میڈئکل رپورٹ میں جنسی درندگی کے شواہد کا انکشاف۔ڈی ایس پی پبی سرکل اسماعیل شاہ کے مطابق 19جنوری کو مغوی تییم بچے گوہر علی کے چچا نے رپورٹ درج کرائی کہکہ اُنکا یتیم بھتیجا آج 05 بجے اپنے چچا کے گھر کیلئے گھر سے نکلا لیکن تاحال نہ وہاں پہنچا نہ ہی واپس گھر آیا۔ارد گرد اور رشتہ داروں سے معلومات حاصل کی لیکن اُس کا کوئی آتا پتہ نہیں چلا۔

(جاری ہے)

رپورٹ پر فوری طور پر مقدمہ نمبر 32 مورخہ 19-01-2022 جرم 364 A تھانہ جلوزئی درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔پولیس کے مطابق مغوی بچے کو افغانستان منتقل کرنے والے خطرے کے پیش نظر پولیس نے نوشہرہ کے تمام تھانہ جات کو آگاہ کر دیا گیا۔ناکہ بندیوں کو مزید الرٹ کرکے اردگرد کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا۔آس پاس کے علاقے میں موجود سنسان علاقوں کو چیک کرکے تسلی کی گئی۔

پولیس نے دس گھنٹوں کی انتھک محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے بچے کو مہاجر بازار میں اسلام قصاب کے حجرے سے بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔بچے کے مطابق ملزم اسماعیل اُسے یہاں لیکر آیا تھا اور رات کو اُسکے ساتھ زیادتی بھی کی۔پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے لگائے۔24 گھنٹوں کے اندر ملزم اسماعیل ولد مسافر ساکن افغانستان کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق اس مقدمہ میں میڈئکل رپورٹ آنے کے بعد جنسی درندگی اور چلڈرن پروٹیکشن ایکٹ CPAکی دفعات بھی شامل کی جائیں گئی۔پولیس کے مطابق سفاک ملزم سے کئی بچوں کے ساتھ جنسی درندگی کا بھی انکشاف ہوا ہے جس کی تفتیش جاری ہے مکمل حقائق آنے کے بعد مزید مقدمات بھی درج کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں