نوشہرہ، سوئی گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہری سراپا احتجاج

مظاہرین نے مرادن جی ٹی روڈ اور مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا

جمعہ 21 جنوری 2022 22:24

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) نوشہرہ میں سوئی گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے۔مشتعل مظاہرین نے مرادن جی ٹی روڈ اور مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔گیس بندش پر سراپا احتجاج شہریوں کی محکمہ سوئی گیس اور حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی۔جی ٹی روڈ بند ہونے کیوجہ سے شہری پریشان گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔حکومت بڑے بڑے بل بھیجتی ہے مگر نہ ناشتہ لے لیے گیس ملتی ہے اور نہ کھانے کے لیے عوام کی زندگیوں کو عذاب بنادیاگیاہے حکومت عوام کو ہرانے والے دن مہنگائی کے تحفے دے رہی ہے عوام کو ریلیف دیا جائیں گیس اور بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کی جائیں۔مظاہرین کا احتجاج سے خطاب ۔پولیس کے اعلیٰ افیسران سے کامیاب مظاکرات کے بعد مشتعل مظاہرن نے جی ٹی روڈ کھل کردیا ۔اور پرامن منتشر ہوگئے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں