iنوشہرہ، منشیات کی بھاری کھپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ٹ*موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 30 کلوگرام افیون اور 36 کلوگرام چرس برآمد

اتوار 23 جنوری 2022 19:25

y نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) نوشہرہ اکبرپورہ پولیس نے منشیات کی بھاری کھپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔موٹر کار کے خفیہ خانوں سے 30 کلوگرام افیون اور 36 کلوگرام چرس برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان کے خصوصی احکامات کے تحت نوجوان نسل کو منشیات کے خطرناک زہر سے گمراہی کی طرف لے جانے والے موت کے سوداگروں کے خلاف ٹھوس اور بھر پور کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسماعیل شاہ DSP پبی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نیک زمان خان SHO اکبرپورہ کو باوثوق ذرائع سے اطلاع ملی کہ آج کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کی جائے گی۔اطلاع کو مصدقہ جان کر مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں لگائی گئی۔نیک زمان خان پولیس جوانوں کے ہمراہ سروس روڈ پر گڑھی مومین کے مقام پر ناکہ بندی کرکے سخت چیکنگ کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

مشکوک گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی کی جارہی تھی۔

ایک مشکوک موٹر کار کو روکنے کا اشارہ کیا گیا۔روکنے کے بجائے ڈرائیور نے گاڑی کی سپیڈ بڑھا دی۔تعاقب کرنے پر موٹر کار کا ایکسڈنٹ ہو گیا۔موٹروے کے اردگرد خاردار تاروں کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ موٹر کار نمبری 342/ALGکی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 30 کلوگرام افیون اور 36 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔موٹرکار کو تحویل میں لیکر تفتیش جاری ہے۔نوشہرہ پولیس کا نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ اسی طرح جاری رہے گا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں