
ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہو چکی ہے، خلیق الرحمن
دنیا بھر میں جہاں کورونا سے کاروبار متاثر ہوا ، حکومت نے بہتر حکمت عملی سے اس وبا کے خلاف حفاظتی اقدامات اٹھا کر پوری دنیا میں پاکستان کو نمایاں مقام پر پہنچا یا ہے،مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا
پیر 24 جنوری 2022 21:52
(جاری ہے)
صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور ، ڈرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد میں ٹیکس سہولت مراکز پر تیزی سے کام جاری ہے۔
پشاور کا ٹیکس فیسیلیٹیشن سنٹر حیات آبادجلد فعال کردیا جائیگا۔منشیات کی سمگلنگ کو کنٹرول کرنے کے لئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں میڈا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مشیر محکمہ ایکسائز ، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول خلیق الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں محاصل کی وصولی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ریٹنگ ایریاز میں وسعت کے لئے صوبے کے مختلف اضلاع میں سروے کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ ہر ضلعی ایکسائز دفتر میں عوام کو بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔ پراپرٹی ٹیکس اور ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے لئے مستعد سٹاف اور خصوصی کاونٹر لگائے گئے ہیں۔ کسی بھی دفتر سے شکایات آنے کی صورت میں متعلقہ ایکسائز دفتر سے باز پرس ہوگی۔ سڑکوں پر ایکسائز اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی معیشت کو نئی جہت سے ہمکنار کر دیا ہے اور جی ڈی پی میں اضاٖفہ اس کی کھلی دلیل ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری مہنگائی کی صورتحال کورونا وبا کی وجہ سے ہے ۔ایک مرتبہ پھر ملک میں کورونا وبا سر اٹھانے لگی ہے مگر اس بار بھی معیشت بند کرنے کی بجائے سخت حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایکسائز مطلوبہ ٹیکس ہدف پورا کرنے کے لئے تمام وسائل استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنا ٹیکس بروقت ادا کریں اور حکومت کی جانب سے ملنے والی سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے نارکوٹکس ونگ کو خصوصی طور پر فعال کردیا گیا ہے ۔اور ملک و قوم کے دشمن ان ڈرگ مافیاز کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ضم اضلاع میں بھی ایکسائز دفاتر فعال کر دئیے گئے ہیں جو منشیات کی سمگلنگ سمیت دیگر امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی پر اہلکاروں اور افسران کو سراہا جائیگا اور ناقص کارکردگی پر سخت سرزنش اور سزا ہوگی۔ محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن کا سوفٹ امیج عوام کے سامنے لانے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یونیورسل نمبر پلیٹس، رجسٹریشن کارڈ سمیت دیگر سہولیات آئندہ دو سے تین ماہ میں عوام کو پیش کردی جائیگی۔نوشہرہ شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
نوشہرہ سے متعلقہ
نوشہرہ خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نواز شریف نے حکومت چھوڑنے کا سگنل دے دیا اور قومی اسمبلی تحلیل کر نے پرغور کیا جارہا ہے.نجی ٹی وی کا دعوی
-
عمران خان پنجاب اسمبلی توڑنے کا حکم دیں گے تو میں آدھے گھنٹے کے اندر اندر صوبائی اسمبلی تحلیل کردوں گا.چوہدری پرویزالہی
-
پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے پاس 177 اراکین کے ساتھ اکثریت حاصل ہے. مریم اورنگزیب
-
اے پی این ایس اور وائس آف پنجاب کے مابین ریجنل پیپرز اور ینگ میڈیا گریجویٹس کے لیے مواقعوں کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
(ن) لیگ کے متعدد اراکین اسمبلی تحریکِ انصاف میں آنے کے لیے پر تولنے لگے‘فیاض الحسن چوہان
-
عمران خان اگر مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا‘پرویز الٰہی
-
تحریک انصاف کچھ بھی کرلے، انشااللہ شیر سے پنجاب چھیننے کا خواب چکنا چور ہو گا ‘مریم نواز
-
لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری پرویزالہی اور حمزہ شہباز سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیئے
-
الیکشن کمیشن کے آج کے فیصلے سے ملک میں غلیظ سیاست کا باب بند ہوچکا ہے. اسدعمر
-
عزیز میمن کے قاتل کو ضلع شہید بینظیر آباد کی پولیس نے گرفتار کر لیاہے ،شرجیل میمن
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان زری پالیسی کا اعلان23مئی کو کرے گا
-
مریم صفدر کو سرکاری پروٹوکول دیکر عوام کا پیسہ لٹایا جارہا ہے، عمران اسماعیل
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.