-نوشہر،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،سول جج سمیت دو درجن سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار

منگل 25 جنوری 2022 19:40

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) نوشہرہ کورونا وائرس کے پھیلائو میں تیزی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ زاہد کریم،سول جج مسز قرات لعین سمیت دو درجن سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔پاک فضائیہ اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں کورونا وائرس مثبت آنے پر ڈومیسٹک کیمپ کے 26گھروں اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے چھ گورئمنٹ ہائی سکولز میں درجنوں کورونا وائرس کیسز کی مثبت تصدیق آنے کے بعد سیل کردیں ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوشہرہ نے کورونا وائرس کے مثبت کیسز آنے کے بعد چار عدالتوں کو مکمل طور پر سیل کردیاہے۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مظابق کورونا وائرس کے کیسز میں مثبت انے کی شرح 16.73تک جاپہنچی ہے۔نوشہرہ میں اس سے پہلے پارلیمانی لیڈر ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان اور رکن اسمبلی اختیار ولی میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوء تھی جو خود کو گھر پرقرنطینہ کیا۔کرونا وائرس کے مثبت کیسز رپورٹ ہونے پر تین مقامات پر سمارٹ لاگ ڈاؤن لگا دیا گیا۔اس وقت نوشہرہ ہسپٹل دو مریض انتہاء تشویشناک حالت میں زیر اعلاج بھی ہے۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں